کشمیر کے کالیجوں کی سرمائی تعطیلات 24دسمبر سے

سرینگر/ریاستی حکومت نے منگل کو جموں کشمیر کے کالیجوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق کشمیرصوبے کے سرکاری کالیج 24دسمبر2018سے 11فروری 2019تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گے۔

حکمنامے کے مطابق جموں صوبے کے کالیج 7جنوری2018سے16جنوری2018تک بند رہیں گے۔

صوبہ جموں کے سرمائی زون میں آنے والے کالیج یکم جنوری2019سے19فروری2019تک بند رہیں گے۔