کشمیر کے صحافیوں کا جلد ہی پریس کلب ہوگا سلیم پنڈت عبوری صدر، ذوالفقا رماجد جنرل سیکرٹری نامزد

 عظمیٰ نیوزسروس

سر ینگر// پریس کلب آف کشمیر کی ایگزیکٹو باڈی نے پیر کو اعلان کیا کہ صحافی برادری جلد ہی سری نگر میں ایک پریس کلب بنائے گی۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ نے جلد از جلد کلب کے قیام میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ممتاز صحافیوں نے ایگزیکٹو باڈی کو نامزد کیا جن میں ٹائمز آف انڈیا کے ایم سلیم پنڈت کو عبوری صدر، دکن ہیرالڈ کے ذوالفقار مجید کو جنرل سیکرٹری اور نیوز کشمیر کی فرزانہ ممتاز کو خزانچی نامزد کیا گیا۔اس میں لکھا گیا ہے کہ ایگزیکٹو ممبران نے بعد میں انتظامیہ کے ساتھ پریس کلب کے قیام میں مدد اور تعاون کے حوالے سے میٹنگ کی۔انتظامیہ نے ایگزیکٹو باڈی کو کم سے کم مدت میں سری نگر میں کلب کے قیام کے لیے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔