کشمیر کے اندر حقوق کی پامالیاں اقوام متحدہ میں زیر بحث

 جنیوا// پاکستان نے اقوامن متحدہ کی انفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا اشو اٹھایا تاہم بھارت نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ اس پینل پر مسئلہ کشمیر یا اس سے جڑے اشوز کو اٹھایا نہیں جاسکتا ہے ۔پاکستان کے مندوب مسعود انوار نے کمیتی کے ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھث کی اور بھارت کی افواج پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحد کا شعبہ عوامی معلومات اس بارے میں اپنا اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔اس موقعے پر اقوام متحدہ میں بھارت کے نمائندے نے پاکستان کی جانب سے کشمیر اشو ابھارنے پر اعتراض جتلایا ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کیلئے کشمیر اشو غیر متعلق ہے اور اس فورم پر یہ مسئلہ اٹھانا صحیح نہیں ہے ۔ایس سرینواس پرساد،اقوام متحدہ میں بھارتی مشن کے وزیر نے کہاکہ بھارت ڈی پی آئی کے انسداد دہشت گردی اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور اس کیلئے بھارت اپنا تعاون فراہم کرتا رہے گا ۔