کشمیر کی تاریخ اور روایات

نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں کمار نرملندو کی لکھی ہوئی کتاب ’’ کشمیر اتہاس اور پرمپرا ‘‘ کا اجراء کیا ۔ کشمیر کی تاریخ اور روایات پر مبنی کتاب مہا بھارت کے زمانے سے اس خطے کے مختلف تاریخی اور افسانوی پہلوؤں پر تفصیلی بیان پیش کرتی ہے ۔ اس میں قدیم روایات اور ثقافت ، قدیم اور قرون وسطی کی سیاسی صورتحال ، سماجی و اقتصادی حالات ، مذہبی اور سماجی منظر نامے کے علاوہ کشمیر کی تاریخ کے اچھوتے پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کشمیر کی تاریخ اور ثقافت پر تحقیق اور شواہد پر مبنی مستند بیان پیش کرنے میں مصنف کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب قارئین کو نئے حقایق اور بصیرت کے ساتھ ایک جامع نظریہ فراہم کرتی ہے ۔