کشمیر چیمبر آف کا مرس کے سالانہ اجلاس میں نتائج کا اعلان

سرینگر//الخدام ٹریولزپرائیویٹ لمیٹڈکے شیخ عاشق احمدکوکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کاصدر منتخب کیا گیا جبکہ سن فریش سپر مارکیٹس کے ناصراحمدخان کوسینئر نائب صدر اور میسرزکشمیرمارکیٹنگ ایجنسیزکے عبدالمجیدمیر کو جونیئرنائب صدر چن لیاگیا۔ چیمبر آف کامرس کا48واں سالانہ اجلاس شیرکشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن کمپلیکس میں منعقد ہوا،جس میں چیمبر کے 300کے قریب ممبران نے شرکت کی ۔سالانہ اجلاس کے ایجنڈاکے مطابق چیمبر کی ایگزیکیٹوکمیٹی کے انتخابات برائے سال2018-19کے نتائج کا اعلان سہ رکنی الیکشن کمیشن کے چیرمین رئوف احمد پنجابی نے ممبران ڈاکٹر مبین شاہ اورعبدالحمید پنجابی کی موجود گی میں کیا۔انتخابی نتائج کے مطابق الخدام ٹریولزپرائیویٹ لمیٹڈکے شیخ عاشق احمدکوکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کاصدر منتخب کیا گیا جبکہ سن فریش سپر مارکیٹس کے ناصراحمدخان کوسینئر نائب صدر اور میسرزکشمیرمارکیٹنگ ایجنسیزکے عبدالمجیدمیر کو جونیئرنائب صدر چن لیاگیا۔کنول فوڈس اینڈ سپائسزکے فاروق امین جنرل سیکریٹری جبکہ جوائنٹ جنرل سیکریٹری میسرز سٹار سی اینڈ ایس کے شیخ گوہر علی منتخب ہوئے ۔خزانچی کے عہدے کیلئے سلک روٹ ہالی ڈیز کے منظور احمد پختون منتخب ہوئے۔ایگزیکیٹوکمیٹی کے ممبران میں ہوٹل نیوپارک کے عبدلواحد ملک،کشمیر رگس اینڈ پشمینہ کے جاویداحمد ٹینگہ،الخدام ٹریولزکے شیخ عاشق احمد، کنول  فوڈس اینڈ سپائسزکے فاروق امین،کامریڈ اِن کے ساجد فاروق شاہ،شاہ آرٹس ایمپوریم کے سید مسعودشاہ،کشمیر مارکیٹنگ ایجنسیزکے عبدالمجید میر،سن فریش سپر مارکیٹس کے ناصر حمیدخان،دی واٹرفال کیف کے شیخ عمران،عاقس ٹریڈنگ کے عاشق حسین شنگلو،کشمیر اورینٹل کرافٹ انڈسٹری کے مظفرمجیدجان،ہوٹل پائن گروکے اشفاق صدیق ڈگ،بزنس ایشیاء اینٹر پرائزس کے فیاض احمد پنجابی،اے این ٹریڈرس کے الطاف احمد ترمبو،ایچ کے سیمنٹس کے فیروزاحمدمیر،سلک روٹ ہالی ڈیزکے منظوراحمدپختون،لبیکا ٹریولزاینڈ ٹورزم کے عمرنذیرتبت بقال،عمرکارپٹ فیکٹری کے غلام نبی بٹ،میسرزسٹارسی اینڈ ایس شیخ گوہر علی،ہیٹ ٹرک ییلوکے بابرچودہری شامل ہیں۔