کشمیر میں254جبکہ جموں میں77 نئے کورونا وائرس کیس

سرینگر//حکام نے جمعہ کو بتایا کہ جموں کشمیر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے331نئے کیس سامنے آئے۔
ان میں254کا تعلق وادی کشمیر جبکہ77کا تعلق سوبہ جموں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک 316290 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
اسی عرصہ کے دوران یہاں6افراد کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جموں کشمیر میں کورونا ہلاکتوں کی کل تعداد4333تک پہنچ گئی ہے۔