کشمیر میں142اور جموں صوبہ میں120نئے کورونا کیس،4ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 262کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے۔
حکام نے جمعرات کو بتایا کہ ان میں142کا تعلق وادی کشمیر جبکہ120کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
اس طرح یوٹی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد318023تک جاپہنچی۔
مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے4کورونا کورونا مریض جاں بحق جبکہ353مریض صحتیاب ہوگئے۔