سری نگر// وادی کشمیر میں اگرچہ یخ بستہ راتوں کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے تاہم مطلع ابر آلود رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 26 دسمبر سے لے کر 29 دسمبر تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔
متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے ان چار روز کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم بہتر ہونے کی توقع ہے۔