کشمیر میں ہورہی زیادتیوں کو روکا جائے:ڈی پی ایم

سرینگر// ڈیموکریٹک پولیٹکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ نے کشمیر میں جاری قتل و غارت گری پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر میں ہورہی زیادتیوں کو روکا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان پریہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ کشمیر کویہاں کے لوگوں کی امنگوں و خواہشات کے عین مطابق حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے پْر تشدد حالات کا سنجیدہ نوٹس لے اور نئی دلی پر اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے آمادہ کریں۔