کشمیر میں پولنگ والے علاقوں میں ہڑتال، انٹرنیٹ سروس معطل

سرینگر/سرینگر پارلیمانی حلقے میں آنے والے تین اضلاع، سرینگر، بڈگام اور گاندربل میں جمعرات کو ہڑتال کی جارہی ہے۔

ریاست کے سرینگر اور اُدھمپور پارلیمانی حلقوں میں آج لوک سبھا کیلئے دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے ۔

ہڑتال کی اپیل علیحدگی پسندوں نے کر رکھی تھی۔

ادھر حکام نے پولنگ والے علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ اقدام ''امن و قانون کی صورتحال'' بنائے رکھنے کیلئے اُٹھایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکیں بھی سنسان نظر آرہی ہیں۔