کشمیر میں وائرس سے 1200فوت

سرینگر //جموں و کشمیر میںپچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ۔ مرنے والے متاثرہ شخص کا تعلق کشمیر سے ہے اوراسطرح کشمیر صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1200ہوگئی ہے۔جموں صوبے میں ابتک وائرس سے 712افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1912ہوگئی ہے۔ منگل کو وائرس کی تشخیص کیلئے 26ہزار 334 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 113افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 764 ہوگئی ہے۔ ان میں71 ہزار 886افراد کشمیر جبکہ 50 ہزار 878 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے 113متاثرین میں 65 جموں جبکہ 48 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ جموں کے متاثرین میں 65 نئے معاملات میں 48 ضلع جموں، 5ادھمپور، 2ڈوڈہ، 1 کٹھوعہ، 4سانبہ، 1پونچھ، 2رام بن اور 2ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 48متاثرین میں  24ضلع سرینگر، 5بارہمولہ، 2بڈگام، 5پلوامہ، 3کپوارہ، 1اننت ناگ، 2بانڈی پورہ، 2کولگام، 2شوپیان اور 2گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 ایک فوت

 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ 10دنوں کے بعد عمر کالونی لال بازار سے تعلق رکھنے والے 67سالہ شخص وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ مریض کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ منگل کو فوت ہوگیا‘‘ ۔کشمیر میں تازہ موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1200ہوگئی ہے جن میں سب سے زیادہ 452سرینگر، 172بارہمولہ، 111بڈگام، 88پلوامہ، 94کپوارہ ، 84اننت ناگ، 61بانڈی پورہ، 46گاندربل، 53کولگام اور 39شوپیان میں فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں ابتک وائرس سے 712افراد فوت ہوئے ہیں۔ 

 حکومتی بیان

 سرکاری بلیٹن میںبتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,22,764معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے1,682سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,19,170اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,912تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,200کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور712کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران منگل کو مزید198فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے98اَفراداور کشمیر صوبے کے100اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میںمزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 41,38,707ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  12جنوری 2021 کی شام تک 40,15,943نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک9,70,625افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,336اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,682  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ36,119اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب8,97,576اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔