کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت مزید بہتر

سری نگر// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار ہے اور شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ماہ رواں کی17 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ بیشترعلاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گرہڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں اتوار کے روز صبح سے ہی موسم خشک و خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے دکان تھڑوں، پارکوں، باغوں اور صحنوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
وادی میں موسم میں بہتری کے ساتھ جہاں شہر و گام میں تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوئے ہیں وہیں دیہی علاقوں میں کسانوں کو بھی اپنے اپنے میوہ باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دہکھا جا رہا ہے۔