کشمیر میں مطلع ابر آلود|آئندہ ہفتے کے دوران ہلکی بونداباندی کی پیش گوئی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//وادی کشمیر میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش کے امکان کے ساتھ آج مطلع ابرآلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، وادی میں مطلع ابرآلود ہونے سے معمولی ٹھنڈک بھی محسوس کی جا رہی ہے، جبکہ جموں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

 

موسمیات کے ماہر نے کہا کہ 20 اپریل تک کسی بڑی بارش کی توقع نہیں ہے، تاہم آئندہ منگل سے جمعرات کے دوران ہلکی بارش کی پیش ہو سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “آج کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم ابر آلود رہے گا اور کئی مقامات پر ہلکی بارش ہو گی اور جموں کے علاقے میں بنیادی طور پر صاف رہے گا”۔

 

انہوں نے کہا کہ 12سے14 اپریل کے دوران ہلکی بارش کا ایک اور سلسلہ متوقع ہے۔ تاہم (20 اپریل تک) کسی بڑی بارش کی کوئی پیشین گوئی نہیں ہے۔

 

دریں اثنا، محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے دارالحکومت میں سال کے اس وقت کے دوران درجہ حرارت معمول سے 3.5 ڈگری سنٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لیے درجہ حرارت معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس جگہ کے لیے موسم کے اس وقت کے دوران یہ معمول سے 4.0 سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں گزشتہ رات 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جگہ کا درجہ حرارت معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

عہدیدار نے بتایا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سیزن کے اس وقت کے دوران دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے 0.5 ڈگری سنٹی گریڈ معمول کی بات ہے، اہلکار نے کہا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

 

شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اہلکار نے گلوبل نیوز سروس کو بتایا کہ درجہ حرارت معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

اہلکار نے بتایا کہ جموں میں گزشتہ رات 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 23.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے درجہ حرارت معمول سے 17.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

 

اہلکار نے بتایا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ لداخ کے لیہہ میں گزشتہ رات 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔