کشمیر میں مرکزی فورسز کی ایک سو کمپنیوں کی ‘فوری’ تعیناتی کا حکم

سرینگر/مرکزی سرکار نے ''فوری طور پر'' کشمیر میں فورسز کی ایک سو نئی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ریاستی سرکار کے نام ایک چھٹی میں لکھا گیا ہے''ہمیں فوری طور پر مرکزی فورسز کو جموں کشمیر میں تعینات کرنا ہے۔اس کیلئے جموں کشمیر کی حکومت کو فورسز کی ایک سو کمپنیاں فراہم کی جائیں۔سی آر پی ایف سے گذارش ہے کہ فورسز کو فوری طور متحرک کریں اور اس کیلئے آئی جی آپریشنز کے ساتھ تعاون کریں''۔

اس خط کی کاپیاں مختلف مرکزی فورسز کو بھی روانہ کی گئی ہیں۔

فورسز کی تازہ تعیناتی کشمیر میں جماعت اسلامی کیخلاف شدید کریک ڈائون کے بیچ عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس وفورسز نے جماعت اسلامی کے درجنوں افراد کو دورانِ شب چھاپوں کے دوران گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔