کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 95 فیصد کمی |ملکی سیاحوں میں 20 فیصد اضافہ

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//گزشتہ تین سالوں میں وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 95.22 فیصد کمی آئی ہے۔ تاہم، گھریلو سیاحوں کی آمد میںتقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں، سال 2019 میں وادی کشمیر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

سال 2019 میں کم از کم 33ہزار779 غیر ملکی سیاحوں اور 5لاکھ31ہزار 753 ملکی سیاحوں نے وادی کشمیر کا دورہ کیا تھا۔

 

اگلے سال 2020 میں، غیر ملکی اور ملکی سیاحوں کی آمد میں بالترتیب 89 فیصد اور 93 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

 

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس مالی سال میں کل 3897 غیر ملکی اور 37ہزار370 ملکی سیاحوں نے وادی کا دورہ کیا۔

 

اسی طرح گزشتہ مالی سال 2021 میں وادی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 95.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

 

اس سال صرف 1615 غیر ملکی اور 6لاکھ64ہزار 199 ملکی سیاح کشمیر پہنچے تھے۔

 

یہ معلومات محکمہ سیاحت اور منصوبہ بندی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کارکنوں ایم ایم شجاع کی طرف سے دائر کردہ حق معلومات (آر ٹی آئی) درخواست کے جواب میں ظاہر کی ہے۔