کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا: جاوید میر

سرینگر//لبریشن فرنٹ (حقیقی)کے ترجمان اعلیٰ نے پارٹی چیئرمین جاوید احمد میر کوگھر پر چھاپہ ڈال کر پولیس تھانہ مہاراج گنج میں بند رکھنے کی مذمت کی۔ دوران حراست جاوید میر نے بیان میں پانچویں جماعت کے طالب علم محمد مشرف کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہمار ی مقدس تحریک ان معصوم بچوں سے لیکر نوجوانوں ،عورتوں اور بزرگوں کے خون سے رنگی ہیں اور یہ پاک خون ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے کہا بھارتی فورسز نے ظلم و جبر کی انتہا کی ہے اور آج تک شاید ہی کی کسی ملک نے کسی مظلوم قوم کے ساتھ اتنا ظلم ڈھایا ہو جتنا بھارت نے ڈھایا ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی خاموشی کو مجرمانہ قرار دیا ہے ۔اس دوران اسلامک پولیٹکل پارٹی کے ترجمان کے مطابق پولیس کی ایک جمعیت نے پارٹی کے صدر محمد یوسف نقاش کے گھر پر جمعرات کی شام کو چھاپہ ڈال کر انہیں گرفتار کرکے تھانہ صفاکدل منتقل کردیا۔ ترجمان نے کہا نقاش کو مشترکہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے مطابق شوپیاں جانا تھا تاہم سرکاری نے طاقت کے ذریعے انہیں روک کر گرفتار کرلیا جو قابل مذمت ہے۔