کشمیر میں سردیوں کازور جاری ، سرینگر میں درجہ حرارت منفی 3.4سنٹی گریڈ ریکارڈ

 
سری نگر// وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے لوگ ٹھٹھرتی سردیوں سے جوجھ رہے ہیں۔
 
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کو مسلسل وادی کی سرد ترین جگہ رہنے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے جہاں جمعرات و جمعے کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 16 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
 
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دوران وادی میں دن کے درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوسکتی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ ہی درج ہونے کا امکان ہے۔
 
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
سری نگر میں 18 دسمبر کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔