سرینگر// وادیٔ کشمیر بشمول گرمائی درالحکومت سری نگر میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کی صبح 10 بجکر 42 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروںسے باہر نکل آئے۔ زلزلے جس کا مرکز خطہ لداخ میں تھا، میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔