کشمیر میں داعش کا کوئی وجود نہیں

مظفرآباد//متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں داعش تنظیم کا کوئی وجود نہیں ہے اور حریت پسند کشمیری عوام کیلئے دن سے ہی اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ بھارتی ایجنسیوں کے ایجنٹ اس تنظیم کا نا م استعمال کر کے ، تحریک آزادی کشمیر کو بدنام اور منقسم کرنے کی ناکام کوشش کر ہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داعش کے سیاہ کارنامے امت مسلمہ عراق ،شام ،لیبیا اور افغا نستان میں دیکھ چکے ہیں جہاںسامراجی طاقتوں کے اشاروں پر پانی کی طرح مسلمانوں کا لہو بہایا گیا ۔بیان کے مطابق تاریخی جامع مسجد سری نگر نہ صرف دعوت و تبلیغ کا ایک مرکز تصور کی جاتی ہے بلکہ 1931ء سے ہی یہ تحریک آزادی کشمیر کے ایک اہم مر کز کی حیثیت سے ایک متبرک مقام کی حامل مسجد ہے۔انہوں نے کہا کہ حریت پسند عوام سے اپیل کی  جاتی ہے کہ وہ ایسے افراد پر کڑی نظر رکھیںاور انہیں بے نقاب کرنے میں اپنا بھرپور کر دار ادا کریں ۔