کشمیر میں جھلسادینے والی گرمی کے بیچ بارشوں کی پیش گوئی

سری نگر// وادی کشمیر میں جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 28 سے 30 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں۔