کشمیر میں تحریک آزادی بھارت کے قابو سے باہر:پاکستانی فوج

سرینگر//ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشمیر میں تحریک آزادی بھارت کے قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 2017ء میں سب سے زیادہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، بھارت مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے بھارت کو سرحد پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ2017ء میں بھارت کی طرف سے گزشتہ برسوں کی نسبت سب سے زیادہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ 181 سیز فائر کی خلاف ورزیاں 2107ء میں جبکہ جنوری2018ء میں 208 خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ کشمیر میں تحریک آزادی بھارت کے قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ جس سے توجہ ہٹانے کے لئے وہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ پچھلے سال بھی 26 جنوری کو اپنی پریڈ کے موقع پر اور کسی ہائی پروفائل دورے کے موقع پر خلاف ورزی ہوتی ہے ایک ماحول بنانے کے لئے کہ پاکستان کس طرح بھارت میں مداخلت کرتا ہے۔ ہماری ساری توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر ہے۔ جب لائن آف کنٹرول دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کے لئے یہ ڈرامہ رچاتا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے بیان میں کہا کہ جنگ بہت ہو چکی ہمیں امن عامہ پر توجہ دینا چاہیئے لیکن وہ جو کہتے ہیں اس کے برعکس لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرتے ہیں۔ بھارت کہتا کچھ اور کرتا کچھ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج پروفیشنل فوج ہے۔ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت دبا رہا ہے اور دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں اندرونی استحکام ہونا نہایت ضروری ہے۔ غیر مستحکم حالات کا دشمن فائدہ اٹھاتے ہیں۔