کشمیر میں برف وباراں سے درجہ حرارت میں کمی ، 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع

سری نگر// وادی کشمیر میں بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس سے سردی میں قدرے اضافہ درج ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔