کشمیر میں برفباری کی پیش گوئی کے بیچ برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں پیر کی دو پہر سے برف باری ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے برفانی تودے گر آنے کی بھی وارننگ جاری کردی ہے۔
وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں شاہراہ پر چلنے والی گاڑیوں کو کشمیر کے کھنہ بل علاقے اور جموں کے نگروٹہ علاقے کو پیر کے دو بجے سے قبل ہی پار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ موسم خراب ہونے کی صورت میں وہ راستے میں ہی پھنس نہ جائیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کی دو پہر کو شمال مغربی کشمیر، خطہ پیر پنچال،گلمرگ، سونہ مرگ اور زوجیلا دراس علاقوں میں برف باری شروع ہوگی جو آہستہ آہستہ پوری وادی اور جموں کے پہاڑی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گی۔