کشمیر میں بارشوں اور برف باری کے بعد موسم میں بہتری

 
سری نگر//بارش اور برفباری کے ایک ہفتہ کے بعد، پیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم میں بہتری آئی ہے وہیں محکمہ موسمیات نے مہینے کے آخر تک موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
 
آئی ایم ڈی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیر کی صبح سے جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے اور مہینے کے آخر تک خشک رہنے کا امکان ہے۔
 
دریں اثنا، سری نگر میںمنفی 2.8ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 0.8اور گلمرگ میں منفی 9.5ڈگری سیلسیس کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
 
لداخ کے علاقے دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 8.4ڈگری، لیہہ منفی 9.1اور کرگل میں منفی 9.6درج کیا گیا۔
 
اس کے علاوہ جموں شہر میں 7.6ڈگری، کٹرہ 6.2، بٹوت 0.1، بانہال صفر اور بھدرواہ میں 0.2درجہ حرارت کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔