کشمیر: میدانی علاقوں میں بارشیں، گلمرگ سرد ترین مقام

سری نگر// وادی کشمیر میں ہلکی بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقط انجماد سے نیچے گر گیا ہے جس سے رات بھر سردی محسوس کی گئی۔
 
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 8 فروری تک موسم ابر آلود رہوسکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔
 
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوگذشتہ شب 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
سری نگر میں 18دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درجہ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
وادی کے دوسرے مشہور سیاھتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جہاں گذشتہ شب کا کم سےکم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
 
لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سابیئریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 17.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں اتوار صبح سے ہلکی بارشیں ہوئیں جبکہ سیاحتی مقامات پر تازہ برف باری سے سیاحوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں۔
 

 

وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔