سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے واد ی کے خونین واقعات میں بے گناہ اور عام شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں پر گہرے صدمہ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی قیادت کو فی الفور یہ سلسلہ بند کرنے کے لئے ہرسطح پر جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں جس کے لئے ہم بار بار موجودہ مرکزی قیادت آگاہ کرتے رہے ہیں۔ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ پلوامہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے انسانیت شرم سار ہوئی ہے اور بدقسمتی سے سنگ دل فورسز نے عام شہریوں پر بے دریغ گولیاں برسا کر انہیں زندگی سے محروم کر دیا، جس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میںہرروز خونی واقعات اور عام شہریوں کی ہلاکتیں معمول بن گئی ہیں جو ملک کی جمہوری اور آئینی اصولوں کے لئے سم قاتل بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار فورسز کو بے تحاشا طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کرے اور عام شہریوں کے مال وجان کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ کشمیر کو تھیٹر آف ڈیٹھ میں تبدیل ہو گیا ہے جو کسی بھی صورت میں اہل کشمیر کو قابل قبول نہیں ہے۔
کشمیر موت کے تماشے میں تبدیل
