کشمیر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن وفد کی ناظمِ اطلاعات سے ملاقات

سرینگر //کشمیر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے میڈیا کمپلیکس سرینگر میں ناظمِ اطلاعات طارق احمد زرگر کے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے وقت پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر مختار احمد کی سربراہی میں وفد نے ناظمِ اطلاعات کو بتایا کہ فوٹو جرنلسٹوں کو اپنے پیشہ وارانہ فرایض انجام دینے کے دوران سخت مشکلات درپیش رہتی ہیں ۔وفد نے سرکار کی جانب سے اس کیلئے فلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ وفد نے ناظمِ اطلاعات سے درخواست کی کہ اہم شخصیات کی سرگرمیوں کی کوریج میں نان ایکریڈیٹڈ فوٹو جرنلسٹوں کو آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ ناظمِ اطلاعات نے وفد کو غور سے سُننے کے بعد یقین دلایا کہ محکمہ اُن کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا ۔