کشمیر عظمیٰ کے کالم نویس شہزادہ بسمل کو صدمہ

 سرینگر//کشمیر عظمیٰ کے کالم نویس شہزادہ بسمل کی بہن اورڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے ترجمان یارمحمد خان کی پھوپھی تاجہ بیگم مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں ۔مرحومہ ایک نیک سیرت خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی غریب پروربھی تھیں ۔مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی ان کے آبائی مقبرہ واقع منوار آباد اخوان چوک میں سنیچر وار8 اپریل صبح ساڑھے10 بجے انجام دی جائے گی۔