کشمیر عظمیٰ کے سینئر اراکین کو صدمہ

سرینگر//کشمیر عظمیٰ کے عملہ ادارت کے رکن ظفرپال کی والدہ اورسینئر نامہ نگار بلال فرقانی کی نانی انتقال کرگئی ہیں۔ ظفر پال کی والدہ اہلیہ مرحوم غلام محی الدین پال ساکن اقبال آباد بمنہ لین( 4)،سیکٹر(2)نزدیک کئیر ہسپتال منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی جمعہ کو جمعہ اڈھائی بجے آبائی مقبرہ واقع داناواری چھتہ بلمیں انجام دی جارہی ہے۔ادھر سینئر نامہ نگار اور انجمن اردو صحافت کے صوبائی صدر بلال فرقانی کی نانی اہلیہ مرحوم حاجی عبد الغنی بٹ ساکن کرسو پادشاہی باغ(نائک پورہ)منگل کو انتقال کرگئی ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی جمعہ کو 10بجے آبائی قبرستان واقع پادشاہی باغ میں انجام دی جارہی ہے۔کشمیر عظمیٰ کے جملہ اراکین نے اپنے دونوں ساتھیوںسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ادھر انجمن اردو صحافت نے صوبائی صدر بلال فرقانی اور تنظیم کے سینئر ممبر ظفر پال کے ساتھ تعزیت کی ہے۔انجمن کے وفود نے پادشاہی باغ اور بمنہ جاکر سوگوار کنبوں سے تعزیت پرسی کی ہے۔