کشمیر عظمیٰ کے ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ش ،م احمد کو صدمہ

 سرینگر// وادی کے موقر روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے ایسو سیٹ ایڈیٹر ش م احمد کے والد نسبتی حاجی غلام محمد زرگر ساکن راجباغ31دسمبر زرگر کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم وادی کے معروف تاجر تھے،جو  کافی عرصہ سے علیل تھے۔ مرحوم کے نماز جنازہ میں سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ لوگوں،جن میں تاجر اور سماجی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔ا ہل خانہ کے مطابق اس سلسلے میں  صرف3دنوں تک تعزیت پرسی ہوگی۔اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ میں جملہ اسٹاف کا ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،جس کے دوران مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی،جبکہ ش م احمد کے علاوہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت  وہمدردی کا اظہار کیا گیا۔