کشمیر عظمیٰ کے آن لائن ایڈیٹر کو صدمہ|والدہ نسبتی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

سرینگر// روزنامہ کشمیر عظمیٰ کے آن لائن ایڈیٹر ریاض ملک کو صدمہ پہنچا ہے. ان کی والدہ نسبتی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں. وہ گزشتہ پندرہ روز سے وہاں گردے ناکارہ ہونے کے بعد زیر علاج تھیں تاہم ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں. انا للہ وانا الیہ راجعون. مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان واقع ترکہ بٹہ پورہ ٹنگمرگ میں آج سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ پیر کو چہارم ہوگا جس دوران مرحومہ کے درجات بلندی کیلئے ان کے آبائی گھر پر اجتماعی فاتحہ خوانی ہوگی. اس دوران کشمیر عظمیٰ کے شعبہ آن لائن اور عملہ ادارت نے والدہ نسبتی کے انتقال پر ریاض ملک کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے.