کشمیر عظمیٰ فیس بک پیج

سرینگر//پرنٹ ایڈیشن کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل ایڈیشن میں اپنی مضبوط موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے ’’کشمیر عظمیٰ‘‘نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر 10لاکھ فالوور کا سنگ میل عبور کیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کشمیر عظمیٰ بر صغیر ہند وپاک میں اُن چند میڈیا اداروں میں شامل ہوگیا جن کے فیس بک پر ایک ملین سے زیادہ فالوور ہیں۔یہ سنگ میل عبور کرنا ہمارے قارئین اور ناظرین کی بے لوث محبت کے بغیر ممکن نہ تھاتاہم یہ ہمارے قارئین و ناظرین کی محبتوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کشمیرعظمیٰ کا ملٹی میڈیا ایڈیشن بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے او ر ہر نئے روز ہمارے ساتھ نئے قارئین و ناظریں جڑتے جارہے ہیں، جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کشمیرعظمیٰ آن لائن کی دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ چکا ہے ۔عنقریب فیس بک پرہمارے پیج کو لائک کرنے والوں کا ہندسہ بھی دس لاکھ عبور کرجائے گا۔اس انداز میں ڈھیر ساری محبتوں کا شکریہ ۔ہم اپنے قارئین و ناظرین کرام کو یقین دلاناچاہتے ہیں کہ ہم آپ کی توقعات پر کھرا اتر نے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ایک بار پھر ملین مارک پار کروانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ۔