کشمیر عظمیٰ سے منسلک سنیئر صحافی کو صدمہ | والد انتقال کر گئے ،صحافیوں و معززین کا اظہار افسوس

جموں //ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن سے کشمیر عظمیٰ اور گریٹر کشمیر ادارے سے وابستہ سنیئر صحافی جاوید اقبال کے والد محمد صدیق خان سکنہ کیری کانگڑھ کووڈ کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔ان کی وفات پر اداہ کشمیر عظمیٰ سے منسلک سبھی صحافیوں اور ادارتی شعبہ کے اراکین نے لواحقین بالخصوص جاوید اقبال کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔لواحقین نے بتایا کہ مرحوم کی صحت زیادہ خراب ہونے کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا انتقال ہو گیا ۔بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے بتایا کہ مرحوم کو کووڈ ایس او پیز کے تحت آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ مرحوم محکمہ پشو پالن سے سبکدوش تھے ۔ان کی وفات پر کئی سیاسی ،سماجی اور مذہنی تنظیموں کے اراکین جن میں ضلع ترقیاتی کونسل ممبر واجد بشیر خان ،ضلع ترقیاتی کونسل وائس چیئر مین محمد اشفاق ،چوہدری عمران ظفر ،باجی محمد فاروق ،بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ممبر امان اللہ چوہدری ،بی ڈی سی چیئر مین طاہرہ جبین ،شمیم اختر ،وسیم احمد سرپنچ ،شوکت چوہدری کیساتھ ساتھ دیگران نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔