سرینگر// کشمیر عظمیٰ کے سینئر رکن اعجاز میر کو صدمہ پہنچا ہے ۔اُن کے جواں سال بہنوئی شمیم احمد ملک ساکن اقبال کالونی سونہ وارسرینگر مختصر علالت کے بعد اتوار علی الصبح شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کو لوگوں کے جم غفیر کی موجودگی میں اپنے آبائی مقبرہ واقع سونہ وار میں پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا۔مرحوم اپنے پیچھے اہلیہ اور دو کمسن بچے چھوڑ گئے ہیں۔مرحوم پیشہ سے تاجر تھے اور ہوٹل بزنس سے وابستہ تھے ۔برادر نسبتی کے انتقال پر اپنے ساتھی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر عظمیٰ کا ایک وفد سونہ وار گیا جہاں انہوںنے اعجازمیر و دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔بعدازاں کشمیر عظمیٰ کے دفتر میں بھی ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مرحوم کے حق میں فاتحہ خوانی اور بلندیٔ درجات کیلئے دعاکی گئی ۔اس دوران سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے بنفس نفیس سونہ وار جاکراو رٹیلی فون کے ذریعے اعجاز میر کو تعزیت و تسنیت پیش کی ہے ۔