سری نگر// کشمیر کے شعبہ سیاحت سے وابستہ انجمنوں نے وادی کے دورہ پر آئے پارلیمانی وفد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کے بند اور کھلے رہنے کی غیر یقینی صورتحال کا حتمی حل تلاش کریں اور سیاحت کے فروغ کے لئے وادی کی تمام سڑکوں کو بہتر بنائیں۔
یاد رہے کہ اکتیس رکنی پارلیمانی کمیٹی چھ روزہ دورہ کشمیر کے لئے بدھ کے روز سری نگر پہنچی۔
یہ وفد اپنے دورے کے دوران سیاحت، ثقافت، سڑک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کا جائزہ لے گی۔
آج مذکورہ وفد کے ساتھ کئی تجارتی انجمنوں نے ملاقات کی اور وفد کے سامنے اپنی اپنی تجاویز رکھیں۔