کشمیر شاہراہ پر پتھر گر آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹ

سرینگر/حکام نے منگل کو کہا کہ سرینگر۔جموں شاہراہ پر واقع اوپنچائیوں سے پتھر گر آنے کے نتیجے میں مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

تاہم حکام کا دعویٰ ہے کہ شاہراہ سے پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے تاکہ گاڑیوں کی آوا جاہی دوبارہ بحال کی جاسکے۔

اُنہوں نے کہا کہ پتھر گر آنے کے واقعات رام بن علاقے کے پنتھیال میں پیش آئے۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر سے جموں کی طرف روانہ ہونے والی گاڑیوں کو لور منڈا اور قاضی گنڈکے آس پاس ہی روکے رکھا گیا ہے۔