کشمیر شاہراہ پر درماندہ14,00مال بردار گاڑیاں وادی داخل

سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پریک طرفہ ٹریفک کا سلسلہ کل بعد دوپہر سے جاری ہے اور بدھ کو حکام نے کہا کہ 14,00مال بردر گاڑیاں اشیائے ضروریہ لیکر جواہر ٹنل پار کرکے وادی کے اندر داخل ہوگئی ہیں۔

مذکورہ شاہراہ کو گذشتہ روز حالیہ برفباری اور پسیاں گر آنے کے سات روز بعد ٹریفک کیلئے جزوی طور کھولا گیا۔

حکام نے کہا کہ آج بھی شاہراہ پردرماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔

واضح رہے کہ سرینگر۔جموں شاہراہ بند رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو اشیائے ضروریہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔