کشمیر ریڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے اخبار دفتر کا دورہ

 سرینگر//کشمیر ریڈر سے اظہار یکجہتی کیلئے صدر فیاض احمد کلو کی سربراہی میںکشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ممبران کا وفد اخبار کے دفتر گیا ۔جہاں انہوں نے اخبار کے عملہ سے تبادلہ خیال کے دوران انہیں یقین دلایا کہ کشمیرکی میڈیا برادری ناقابل تقسیم ہے اور متحد ہوکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرینگے۔یاد رہے کہ اخبار پابندی ختم ہونے کے بعد اشاعت بحال کررہا ہے۔اس موقعہ پر فیاض احمد کلو نے کشمیر ریڈر کے عملہ سے کہا’’میڈیا پر قدغنیں کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم جب بھی بحران پیدا ہوا تو میڈیا نے اس کا سامنا کیا اور آگے بھی کرتا رہے گا‘‘۔ان کا مزید کہناتھا’’ہم پیشہ واریت اور غیر جانبداریت کے اعلیٰ اصولوں کی پاسداری جاری رکھیں گے ‘‘۔فیاض احمد کلو نے کہا کہ بحران سے صحافی دانا بن جاتے ہیں اور انہیں کشمیر کیغیر یقینیت بہتر طور سمجھنے میں مدد کرتے ہیں ۔مدیران نے اس موقعہ پر اخبار کو یقین دلایا کہ گلڈنے ریڈر کی اشاعت بحال کرنے کو یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔ممبران اخباری عملہ کو گرد سے اٹے ڈیسک صاف کرتے دیکھ کر ملول ہوگئے ۔ڈیسک ایڈیٹران نے گلڈ ممبران کو بتایا کہ نامہ نگاروں اور دیگر عملہ کے چہروں پر مدتوں بعد مسکراہٹ لوٹ آئی ہے ۔اخبار پر پابندی اٹھائی گئی اور آج سے اشاعت بحال ہورہی ہے۔