’کشمیر خزاں تعارفی دورہ‘

 مقامی سیاحتی تاجر سیلانیوں کی وادی آمد سے پر امید

سرینگر//محکمہ سیاحت کی طرف سے کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) سے مقامی سیاحتی تاجر سیلانیوں کی وادی آمد سے پر امید نظر آتے ہیں۔ ریاستی گورنر نے25اکتوبر کو شاہراہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) کا افتتاح کیا،جس میں ٹراول،میڈیا،فلمی صنعت کے70مندو بین نے شرکت کی۔ٹرول تجارت کے مشترکہ اتحاد’’ٹراول ایجنٹس ایسو سی ایشن کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور)  میں بھارت بھر کے معروف ٹرول ایجنٹوں اور میڈیا سے وابستہ لوگوں کی شرکت سے ریاستی سیاحت کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔جموں کشمیر ہوٹلرس کلب کے چیئرمین مشتاق احمد چایہ نے بتایا کہ کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور)  سے ملک بھر میں یہ مثبت پیغام پہنچ گیا کہ کشمیر محفوظ ہے۔انہوں نے کہا’’ ہم محکمہ سیاحت کشمیر کی طرف سے کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) کا انعقاد کرنے کے لئے شکرگزار ہے اور حالیہ برسوں میںیہ ایک بڑا دورہ تھا،جس میںکئی ریاستوں سے70مندوبین نے شرکت کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مندوبین نے کشمیر میں اچھا وقت گزارا،اور وہ سفارتکاروں کی طرح کام کریں گے۔ چایہ نے کہا کہ ہمارے پاس ہر ایک چیز  ہے،جو ہم پیش کرسکتے ہیں،تاہم میڈیا منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور)  کے دوران معروف ٹراول ایجنٹوں اور میڈیا اداروں کو دعوت دی گئی،تاکہ وہ از خود اس بات کا مشاہدہ کریں کہ کشمیر سیلانیوں کیلئے محفوظ ہے،اور سیاح آزادانہ طور پر سیاحتی مقامات پر قدرتی خوبصورتی سے لطف انداز ہو رہے ہیں۔ ٹراول تجارت کے مشترکہ اتحاد’’ٹراول ایجنٹس ایسو سی ایشن کشمیر کے سیکریٹری جنرل اطہر یامین نے بتایا کہ کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) کی وجہ سے کشمیر سے متعلق منفی خدشات کو ہٹانے میں مدد مل گیا۔ انہوں نے کہا’’کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) کے دوران بیرون ریاستوں سے معروف میڈیا اداروں اور ٹراول ایجنٹوں کے سرینگر،پہلگام اور گلمرگ کا دورہ کیا اور سفر کے دوران کافی لطف اندوز ہوئے۔انہوںنے محکمہ سیاحت پر زور دیا ہے کہ وہ موسم خزاں کے دوران کے دوران ٹریول ایجنٹوں کے لئے FAMٹور کا اہتمام کریں جس سے کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں ہوگا۔ڈائریکٹر محکمہ سیاحت تصدق جیلانی نے کہا کہ کشمیر خزاں تعارف دورے(کشمیر آٹم فیم ٹور) کے بعد ملک کے ٹراول ایجنٹوں سے انہیں اچھا ردعمل ملا۔