کشمیر حل امن سے ترکی کااقوام متحدہ پر زور

 
اسلام آباد//ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر کا حل امن کیساتھ نکالنا چاہیے اور ترکی اس ضمن میں پاکستان کی طرف سے امن کی کوششوں سے کشمیر حل کی مکمل حمایت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلامک کانفرنس کا کشمیر پر جو گروپ بنایا گیا ہے ،ہم اسکی حمایت میں ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کامیاب ہو۔پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمدود قریشی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کا حل دونوں ملکوں میں اہم معاملہ ہے اور ترکی پاکستان کی مکمل حمایت کرتا رہیگا۔اس موقعہ پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے، مسئلہ کشمیرپربہتر حل چاہتے ہیں اور اس کے متعلق اقوام متحدہ بھی بول پڑا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور بھارت  نے بہت قربانیاں دی ہیں اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ تعاون برقرار رہے گا۔