جموں //جموں مسلم فرنٹ نے ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیر تاجروں و طلباء پر ہوئے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے ریاستی گورنر انتظامیہ اور مرکزی حکومت کہا کہ کشمیروں کی حفاظت اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے ۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ کے صدر قاضی عمران شجاع ظفر چیئر مین اور جنرل سیکریٹری شیخ سجاد نے مشترکہ طورپر کہاکہ ریاست اور ملک میں پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے کشمیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہاہے اور وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ،ایسے میں حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی عوام کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔فرنٹ اراکین نے ریاستی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ امن و امان کو بحال رکھنے میں اپنا رول ادا کریں ۔
کشمیر تاجروں و طلباء پر حملوں کی مذمت
