کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کی نومنتخب باڈی کے تئیں تہنیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلوکو دوبارہ ایڈیٹرس گلڈ کا صدر منتخب ہونے پر انہیں صمیم قلب سے مبارک باد پیش کی ہے ۔ انہوں نے گلڈ کے دیگر منتخب عہدیداران بشیر احمد بشیر، سجاد حیدر، بشیر منظر، ہارون رشید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کوبھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران کشمیر میں ذرائع ابلاغ خصوصاً پرنٹ میڈیا کو درپیش مشکلات اُجاگر اور دور کرنے میں اپنا بھر پور رول نبھائیں گے۔ پارٹی کے ترجمان اعلیٰ آغا سید روح اللہ اور ترجمان جنید عظیم متو نے بھی گلڈ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔اس دوران ریاست کے مفتی اعظم مولنٰا مفتی محمد بشیر الدین احمد اور نائب مفتی اعظم مفتی محمد ناصر الاسلام نے فیاض احمد کلو کو صدر اور بشیر احمد بشیر اور سجاد حیدر ونائب صدر بشیر منظر اور ہاروں رشید کو کلیدی عہد ے سبھالنے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کی ہے۔ اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دُعا کی ہے کہ وہ ان سب کی صحافتی ذمہ داریاں بحسن وخوبی انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور ملک وقوم اور اپنی ملت کی نگہبانی اور قلم سے اُنکی نگرانی کرئیں۔سالویشن مومنٹ ترجمان نے بھی فیاض احمد کلو کو پھر سے کشمیر ایڈٹرس گلڈ کا صدر منتخب ہونے پرانہیں مبارک باد پیش کی ۔دریں اثنائاطلاعات ،خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے نو منتخب ممبران کو مبارک باد پیش کی ہے۔وزیر موصوف نے گلڈ کا صدر منتخب ہونے پر گریٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلُو کو خصوصی طور مبارک باد دی ہے۔چوہدری ذوالفقار علی نے کشمیر امیجز کے مدیر اعلیٰ بشیر منظر کو گلڈ کا جنرل سیکرٹری منتخب کئے جانے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے گلڈ کے نو منتخب نائب صدر بشیر احمد بشیر( ایڈیٹر سرینگر ٹائمز) اور کشمیر ابزرور کے سجاد حیدر کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔دریں اثنا وزیر اطلاعات نے سٹیٹ ٹائمز کے راج دلوجہ اور جرنی لائینز کے اے کے ساہنی کی سربراہی والے جموں نیوز پیپر ایڈیٹرس گلڈ کی تنظیم نو کا بھی خیر مقدم کیا ہے۔وزیر نے ریاست میں میڈیا اداروں کے ساتھ رشتوں کو مزید مستحکم بنانے کی اُمید ظاہر کی۔ گریٹر کشمیر کے مدیر اعلیٰ فیاض احمد کلو کو پھر سے کشمیر ایڈٹرز گلڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ صحافت کے اعلیٰ اقدار کو بڑھاوا دیں گے۔ ڈاکٹر نثارلحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پر اُمید ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ بے خوف اقدار کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر فیاض احمد کلو بغیرکسی تھکاوٹ کے لوگوں کی خدمت کیلئے کام کیا اور ہمیں اُمید ہے کہ وہ صحافت کا شعبہ آگے بڑھائیں گے ۔ دریں اثناءجموں وکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی شمالی کشمیر کے وائس چیئرمین خواجہ محمد شفیع اور ضلع چیئرمین بارہمولہ عبدالمجید آخون اور شمالی کشمیر کے تمام عہدیداروں نے فیاض احمد کلو کو کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔ اس دوران ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے گریٹر کشمیر کے ایڈیٹر ان چیف اور مالک فیاض احمد کلو کو دوبارہ کشمیر ایڈرز گلڈ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فیاض احمد کلو ایک قابل انسان ہےں جنہوں نے پریس کی آزادی کیلئے ہر چیز کو داﺅ پر لگایا ہے اور وہ بے زبان لوگوں کی آواز بن گئے ہیں۔ انہوں نے کشمیر ایمیجز کے ایڈٹر ان چیف بشیر احمد منظور کو بھی جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے سرینگر ٹائمز کے سینئر صحافی بشیر احمد بشیر، کشمیر اوبزرورکے سجاد حیدر کو کشمیر ایڈرز گلڈ کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی جبکہ ندائے مشرق کے ہارون رشید کو بھی خزانچی مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ای جی فیاض احمد کلو کی قیادت میں پریس کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست میں صحافت کے بنیادی اقدار کو مضبوطی دیں گے اور کمزور طبقے سے وابستہ لوگوں کی آواز بنیں گے، نہ صرف جموں و کشمیر بلکہ قومی اور بین القوامی سطح پر بھی جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات کو اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں صحافی برادری کو ایک متحدہ پیلٹ فاروم کی ضرورت ہے جو پریس کی آزادی اور صحافت کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ کے ای جے صدر فیاض احمد کلو کی قیادت میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی اُمیدوں پر کھرے اتریں گے۔