کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کا انتخاب ، فیاض احمد کلو صدر منتخب

 
سرینگر//کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ایک اجلا س میں تنظیم کے روز مرہ کے امور چلانے کیلئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔عہدیداروں کا انتخاب ایک سال کیلئے عمل میں لایاگیا۔جاری کئے گئے بیان کے مطابق گریٹر کشمیر اور کشمیرعظمیٰ کے مدیراعلیٰ فیاض احمد کلو کو گلڈ کا صدر منتخب کیاگیاجبکہ روزنامہ چٹان کے مدیر اعلیٰ طاہر محی الدین اور روزنامہ کشمیر امیجز کے مدیر اعلیٰ بشیر منظر کو نائب صدور کے عہدے پر منتخب کیاگیا۔بیان کے مطابق انگریزی ہفت روزہ کشمیر لائف کے مدیر مسعود حسین کو جنرل سیکریٹری جبکہ روزنامہ ندائے مشرق کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر ہارون رشید شاہ کو آرگنائزر /خزانچی منتخب کیاگیا۔ایڈیٹروں کی اس انجمن نے کشمیر ویژن کے ایڈیٹر شفاعت کیرہ کو ترجمان منتخب کیاہے۔گلڈ نے اپنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کیا جن میں روزنامہ آفاق کے ایڈیٹر غلام جیلانی قادری ،روزنامہ آفتاب کے مدیر ظہور ہاشمی ،،سرینگر ٹائمز کے مدیر بشیر احمد بشیر ،کشمیر اوبزرور کے مدیر سجاد حیدر ،کشمیر مانیٹر کے مدیر شمیم معراج ،رائزنگ کشمیر کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شجاعت بخاری ،روزنامہ عقاب کے مدیراعلیٰ منظور انجمن ،روزنامہ کشمیر ریڈر کے مدیر حاجی حیات ،کشمیر ٹائمز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ظہور احمد ملک اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے مدیر راجہ محی الدین شامل ہیں۔کشمیر ایڈیٹرس گلڈ کے ممبران نے اس ضرور ت کو محسوس کیا کہ کشمیر میں میڈیا برادری کو درپیش مسائل کو بنا کسی تاخیر کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانا ناگزیر بن چکاہے ۔