کشمیر اور لداخ میں قائم عدالتوں کیلئے یکم جنوری سے سرمائی چھٹیاں

سرینگر//جموں کشمیرعدالت عالیہ نے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ وادی کشمیر میںوہ اور اس کی ماتحت عدالتیں سرمائی چھٹیوں کیلئے یکم جنوری سے15جنوری تک بند رہیں گی۔
ان چھٹیوں کا اطلاق جموں صوبے کے کشتواڑ، بٹوٹ،بانہال، بھدرواہ، رام بن،اکھرال اور بنی میں بھی ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لداخ خطے کی عدالتیں بھی اس عرصہ کے دوران سرمائی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گی۔
یاد رہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر اور لداخ کیلئے مشترک عدالت عالیہ ہے۔