جموں//جموں و کشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر ست شرما نے کہا ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو وادی کشمیر سے زبردستی نکالا گیا ہے اور گزشتہ چند صدیوں کے دوران قریباََ ان کے ساتھ تیس بار ایسا ہوا ہے۔ست شرما نے کہا کہ حکومت انہیں پھر سے وادی واپس لے جانے اور ان کی باز آباد کاری کا عزم کئے ہوئے ہے۔ست شرما نے ان خیالات کا اظہار یہا ں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام پنن کشمیر کی جانب سے شری بٹ کے جنم دن کے سلسلے میں کیا گیا تھا بی جے پی لیڈر اشوک کول نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سے یہ کشمیری پنڈتوں کی فلاح و بہبود اور جان کی باعزت وادی واپسی کی متمنی رہی ہے ۔ پنن کشمیر کے صدر اشونی چرنگونے کہا کہ شری بٹ کشمیر کی تاریخ کا ایک حصہ ہیں۔
کشمیری پنڈتوں کو زبردستی نکالاگیا:بھاجپا صدر
