کشمیری مائیگرنٹ ووٹر متوجہ ہوں

 
 سرینگر//ریاست کی مختلف میونسپل کمیٹیوں ، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کارپوریشنوں کے لئے ووٹر فہرست 2018 کی خصوصی تشکیل نو یکم اگست 2018سے جاری ہے اور 4؍ اگست 2018ء کو ڈرافٹ رول تیار کی گئی ہے جو ویب سائٹ http://ceojk.nic.in/ پر دستیاب ہے۔ڈرافٹ رول کے حوالے سے کشمیری مائیگرنٹ ووٹروں کی طرف سے گزارشیں موصول کی گئی ہیں کہ وہ کشمیر صوبے کی میونسپل اداروں کی ووٹر فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔ ا س سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے درج ووٹر میونسپل علاقوں کے لئے بھی ووٹ دینے کے اہل ہیں اور مائیگرنٹ کشمیر صوبے کی متعلقہ میونسپل باڈی کے الیکٹورل رول کا حصہ بنے رہیں گے ۔ووٹ ڈالنے کے انتظامات کے لئے انہیں پوسٹل بیلٹ کی سہولیت مہیا کرائی جائے گی۔مذکورہ ووٹر اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر مائیگرنٹس ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ نئی دلی، اسسٹنٹ ریلیف کمشنر ، ریلیف مائیگرنٹ جموں اور کلیکٹر نادرن ریلویز ادھمپور کے دفتر سے میونسپل الیکٹورل رول دیکھ سکتے ہیں۔کسی بھی تصحیح کے لئے اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسر مائیگرنٹ کے دفتر یا ویب سائیٹ http://ceojk.nic.in/efilingپر فارم داخل کرسکتے ہیں۔