جموں//التواء میں پڑی ہوئی اپنی دیرینہ مانگوں کو پورا کرنے کے لئے کشمیری مائیگرنٹس ریلیف ہولڈرز اور ایج نوجوانوں پریس کلب جموں میں زور دار احتجاج کیا ۔ اس موقعہ پر اپنی تقاریر میں مقررین نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکاریں اقلیتی طبقہ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں اور نہ ہی ان طبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے مرکزی یا ریاستی سرکاروں کے پاس کوئی منصوبہ ہے جس کے نتیجہ میں یہ طبقے گوناں گوں مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہا کشمیری جوکہ جموں اور بیرون ریاست کیمپوں میں مقیم ہیں ان میں سے متعدد کیمپوں کی حالت بہت خراب ہے بدقسمتی سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔اور پھر قومی انسانی حقوق کمیشن بھی خاموش ہے۔مقررین نے قومی انسانی حقوق کمیشن سے اپیل کی کہ وہ اس اہم انسانی مسئلے کی جانے فوری توجہ مرکوز کرے تاکہ ان مصیبت زدہ لوگوں کو راحت مل سکے۔