کشمیری عوام کی حمایت کیلئے شکریہ:مشعل ملک

سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمدیاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے پاکستانی عوام کا کشمیری عوام سے بے پناہ حمایت کیلئے شکریہ ادا کیاہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوں گے اور ہمیں ظالم کے خلاف خلاف لڑنے میں ہمت ملے گی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ہمارا قانونی حق ہمیں فراہم کیا جائے جیسے دنیا کے ہر انسان کو عزت، وقار اور آزادی کا حق حاصل ہے۔