کشمیری طالب علموں نے آرینز کا نام روشن کیا:چیئرمین

سرینگر //آرینز کالج آف انجینئرنگ راجپورہ چندی گڑھ میں زیر تعلیم چار کشمیری طالب علموں نے آئی کے جی پی ٹی یو جالندر میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔ سمیر جاوید ( ای ای ای) ساکنہ گاندربل نے 87.41فیصد نمبرات کے ساتھ پہلی، جاوید مشراق ( ای ای ای ) ساکن کولگام نے 82.35فیصد ، سجاد احمد ڈار (سول)نے 85.65فیصد کے ساتھ چھٹی اور جہانگیر رشید ( ای ای ای) ساکن بڈگام نے80.47فیصد نمبرات حاصل کرکے 8 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر ینز گروپ آف کالجز کے چیرمین انشو کٹاریہ نے تمام طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں کشمیری طلاب نے پی ٹی یو کی فہرست میں امتیازی پوزشین حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا ہے۔ ڈاکٹر کٹاریہ نے کہا کہ انکی کامیابی میں اساتذہ اور والدین نے کلیدی رول ادا کیا ہے۔