کشمیری صحافیوں کیخلاف لال سنگھ کی دھمکی

سرینگر// کشمیری صحافیوں کے خلاف چودھری لال سنگھ کی دھمکی پر سیاسی، سماجی و صحافتی حلقوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے مذکورہ بھاجپا لیڈر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پی ڈی ایف سربراہ اور ایم ایل ائے خانصاحب حکیم محمد یٰسین نے بی جے پی رُکنِ اسمبلی چودھری لال سنگھ کے اس بیان کی زبردست مذمت کی ہے جس میں اُنہوں نے کشمیری اخباری نمائیندؤں کو دھمکی دی ہے کہ اُن کو جرنلِسٹ شجاعت بُخاری کی بیہمانہ قتل سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ ایک بیان میں حکیم محمد یٰسین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بیان کے تناظر میں چودھری لال سنگھ کے خلاف با ضابطہ ایف آر درج کیا جانا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ چودھری لال  سنگھ جیسے نفرت پھیلانے والے اشخاص کے ساتھ کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتنی چاہئے جن کی وجہ سے لوگوں میں مذہب اور خطوں کی بُنیاد پر نفرت اور خلیج کے بوئے جا رہے ہیں۔اس دوران محمد یوسف تاریگامی نے  بی جے پی سے کہاکہ وہ لال سنگھ کی طرف سے کشمیری صحافیوں کودھمکی کی وضاحت کریں ۔کشمیرکے نڈروبے باک صحافی شجاعت بخاری کی ہلاکت کے بعدریاست میں ماتم منایاجارہاہے اوربی جے پی لیڈر یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیری صحافی لائن کھینچیں یاشجاعت بخاری جیسے انجام کیلئے تیاررہیں ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کویہ بتاناچاہیئے کہ لال سنگھ کس کے اشاروں پرکام کررہاہے۔اس دوران بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے چودری لال سنگھ کے حالیہ بیان کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہویے ضلع جرنلسٹ ایسوسیشن پونچھ کے عہدداران نے لال سنگھ کے خلاف قانونی کاروائی  کی اپیل کی ہے ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس یہاں پونچھ میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت ایسوسیشن کے صدر ہربجھن سنگھ نے کی اجلاس میں مقررین نے کہا کوئی بھی صحافی سماج کا چوتھا ستون ہوتا ہے جو سماج میں ہر طرح کی برایی اور اچھائی دونوں پر نظر رکھتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ریاستی گورنر کو چاہیے کہ وہ بی جے پی لیڈر اور ایم ایل اے چودھری لال سنگھ کے خلاف کیس درج کرے ۔ جرنلسٹ ایسوسیشن پونچھ کے عہدداران نے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانونی کاروایی عمل میں لایی جایے اور لال سنگھ کے خلاف کیس درج کیا جایے اجلاس میں ایسوسیشن کے جرنل سکٹری عشرت بٹ نایب صدر یاسین شما چیر مین نرندر سنگھ نایب چیر مین پردیپ کھنہ جاینٹ سکٹری وجاہت بخاری  کے علاوہ تمام صحافیوں نے شرکت کی۔ادھر جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یاسین پسوال نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے صحافی انتہائی مشکلات کے باوجود تمام ملک میں قابل قابل قدر کام انجام دئے رہے ہیںجس پر ریاست جموں کشمیر کے تمام طبقات اور فرقوں کو فخر ہے ریاست کے صحافی بے زبانوں کی آواز ہیں اس معتبر آواز کے خلاف کسی بھی انسان کی جانب کوئی بھی قدم ناقابل قبول ہے یاسین پسوال نے سابق وزیر لا ل سنگھ کی جانب سے کشمیر صحافیوں کی دہمکی دینے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ریاستی گورنر انتظامیہ سے  اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ لال سنگھ کو فوری طور گرفتار کر کے سیدشجاعت بخاری کے قتل کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جائے۔